دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے اخراجات کو پورا کرنے کے لئے عید الاضحیٰ کے موقع پرقربانی کی کھالیں جمع کی جاتی ہیں جس کے لئے دنیا بھر میں مبلغین و ذمہ داران  دعوتِ اسلامی سمیت دیگر عاشقانِ رسول بھی خوشیوں کے اِن لمحات میں اپنی دیگر مصروفیات کو چھوڑ کر قربانی کی کھالیں جمع کرتے ہیں۔ اسلامی بھائیوں کا قربانی کی کھالیں جمع کرنے کا مقصد خالص اللہ کی رضا حاصل کرنا اور قرآن و سنت کی تعلیمات کو دنیا بھر میں عام کرنے والی دینی تحریک دعوت اسلامی کی معاونت کرنا ہوتا ہے۔

قربانی کی کھالیں جمع کرنے والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے خلیفۂ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے عید کے پہلے اور تیسرے دن کراچی کے مختلف علاقوں میں دعوت اسلامی کے تحت لگنے والے اسٹالز کا وزٹ کیا ۔خلیفۂ امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اسٹالز پر کھالیں اٹھانے والے اسلامی بھائیوں کا شکریہ ادا کیا اور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں اور دعاؤں سے نوازا۔ 


تفصیلات کے مطابق امیر اہل سنت حضرت علامہ مولانا الیاس قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے بھتیجے حاجی محمد ادریس برکاتی کا قضائے الہٰی سے گزشتہ رات (27 مئی 2024ء کو)انتقال ہوگیا۔ اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن۔ مرحوم ادریس برکاتی امیر اہل سنت کے بڑے بھائی عبدالغنی( واڈی والا) کے بیٹے تھے۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ جامع مسجد اسماعیل گیگا جمشید روڈ میں رات ساڑھے گیارہ بجے ادا کی گئی ۔ نمازِ جنازہ امیر اہل سنت مولانا الیاس قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے پڑھائی ۔

نمازِ جنازہ میں جانشینِ امیر اہل سنت مولانا حاجی عبید عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، نگران پاکستان حاجی شاہد عطاری ، حاجی امین عطاری سمیت ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی اور بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

شعبہ دعوتِ اسلامی کے شب وروز کی ٹیم کے اراکین حاجی محمد ادریس برکاتی کے دونوں بیٹوں مولانا یاسر برکاتی اور محمد حسن برکاتی سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ پاک مرحوم کی حتمی بخشش و مغفرت فرمائے، اُ ن کے درجات کو بلندی عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنصلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم


23 اپریل 2024ء کو  استاذالعلماء شیخ الحدیث مفتی محمد اسماعیل ضیائی صاحب دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ ، استاذالعلماء مفتی رفیق عباسی صاحب دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اور ام المدارس دارالعلوم امجدیہ کراچی کے دیگر علمائے کرام کی امیر اہل سنت مولانا الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے گھر تشریف آوری ہوئی۔

امیر اہل سنت نے تمام علمائے کرام کو اپنے گھر خوش آمدید کہا اور مدینے شریف کی کھجوروں اور آبِ زم زم شریف سے مہمان نوازی کی۔ دورانِ ملاقات علمائے کرام کے ساتھ مختلف علمی موضوعات پر گفتگو کا سلسلہ بھی ہوا۔

اس موقع پر نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری اور رکنِ شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطاری بھی موجود ہے۔ 


ذرائع کےمطابق شیخِ طریقت امیر اہل سنت بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمدالیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے گزشتہ روز (04 دسمبر 2023ء کو)عمرہ ادا کرلیا۔ کل شام سے سوشل میڈیا پر چند تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جن میں امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کو طواف اور سعی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔

عمرے کی ادائیگی کے دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمر ان عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی بھی ان کے ہمراہ تھے۔


کتابیں تحریر کرنا ہمارے بزرگانِ دین رحمہم اللہ المبین کا معمول رہا ہے جس کی بدولت آج امتِ مسلمہ کو کتابوں کی صورت میں علمِ دین کا کثیر خزانہ حاصل ہوا ہے۔

تحریری کام کرنے اور عاشقانِ رسول کو علمِ دین سکھانے کے لئے 8 اگست 2023ء بروز منگل امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہبیرونِ ملک سفر پر روانہ ہو چکے ہیں۔

روانگی کے وقت امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اپنا ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے شیخ سعدی رحمۃ اللہ علیہ کا قول نقل کیا :شیخ سعدی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:برائی کا بدلہ برائی سےدینا آسان ہے، اگر تو مرد کا بچہ ہے توبرائی کا بدلہ بھی بھلائی سے دے۔

اسی دوران امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہنے بیرونِ ملک سے واپسی کا تذکرہ کرتے ہوئے ارشاد فرمایا:ان شاء اللہ الکریم ربیع الاول شریف کا چاند کراچی میں دیکھنے کی نیت ہے،پھر 12 مدنی مذاکرے ان شاء اللہ ریگولر (روزانہ) عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہوں گے، اُس میں حاضری کی نیت ہے۔

ویڈیو پیغام کے آخر میں امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہنے تمام عاشقانِ رسول کو ربیع الاول کے مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی نیز دینِ اسلام کی ترقی اور وطنِ عزیز کی حفاظت کے لئے دعاؤں سے نوازا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

مسلمانوں کے تیسرے خلیفہ امیر المؤمنین حضرت سیدنا عثمان غنی رضی اللہُ عنہ کے سالانہ عرس کے موقع پر 18 ذو الحجہ 1444ھ بمطابق 6جولائی 2023ء کو امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اپنی رہائش گاہ پر ایصالِ ثواب کے لئے نیاز کا اہتمام کیا۔

اس موقع پر امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے حضرت عثمان غنی رضی اللہُ عنہ کا قول نقل کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ ”جو پانچوں نمازیں پابندی کے ساتھ ان کے وقت میں ادا کرے، اللہ رب العزت اسے نو نعمتوں سے نوازے گا: 1) اپنی محبت 2)بدن کی صحت و عافیت 3) فرشتوں کے ذریعے حفاظت 4)گھر بار میں برکت 5) چہرے کی نورانیت 6)دل کی نرمی و ملائمت 7)پُل صراط پر بجلی کی سی سُرعت (تیزی) 8)جہنم سے نجات 9)اپنی خاص رحمت میں قُرب ہے کہ جہاں نہ تو کوئی خوف ہےاور نہ کسی قسم کا غم۔ (المُنَبِّھَات لابن حجر عسقلانی ص95)

امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے سیدنا عثمان غنی رضی اللہُ عنہ کی مدح و شان میں نعرے بھی لگائے اور تمام عاشقان رسول کو بقدر استطاعت اپنے اپنے گھروں میں ایصالِ ثواب کرنے کی ترغیب دلائی۔


بقرعید کے تیسرے دن اورنگی ٹاؤن مومن آباد کراچی  کے مرکزی کھال کیمپ پر جانشین امیر اہل سنت حاجی عبید رضا عطاری کی تشریف آوری ہوئی۔ذمہ داران نے جانشین عطار کا استقبال کیا ۔

اس موقع پر جانشین عطار نے کھالیں جمع کرنے پر ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں دعاؤں سے نوازہ نیز اسلامی بھائیوں کو 22 جولائی 2023ء کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔ (رپورٹ:حمزہ علی عطاری، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


گزشتہ روز جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی  تنظیمی کاموں کے سلسلے میں نیروبی کینیا کا دورہ کیا ۔

تفصیلات کے مطابق نیروبی کے اطراف کی ایک مقامی مسجدمیں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی باشندوں نے شرکت کی ۔ جانشین امیر اہل سنت نے نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں اجتماعات میں شرکت کرنے کا ذہن دیا ، جبکہ مقامی لوگوں نے جانشین امیر اہل سنت سے ملاقات بھی کی۔

بعد ازاں جانشین امیر اہل سنت کی نیروبی میں ایک اسلامی بھائی کے گھر آمد ہوئی ، انہیں بیٹے کی ولادت پر مبارک باد دیتے ہوئے سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں بیعت کیا۔

اسکے علاوہ جانشین امیر اہل سنت نے نیروبی میں ایک اسلامی بھائی سے عیادت کی اور انہیں بیماری پر صبر کرنے کی ترغیب دی ۔ (کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


پچھلے دنوں پنجاب پاکستان میں واقع کوٹ مٹھن شریف ضلع راجن پور میں  خلیفۂ امیرِ اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی کی آمد ہوئی۔

اس دوران خلیفۂ امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی کی گدی نشین دربارِ خواجہ غلام فرید رحمۃاللہ علیہ ”خواجہ محمد عامر فرید کوریجہ“ سے ملاقات ہوئی جبکہ خلیفۂ امیرِ اہلسنت کے ہمراہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکینِ مولانا حاجی جنید عطاری مدنی اور حاجی محمد اسلم عطاری بھی موجود تھے۔

خلیفۂ امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی نے گدی نشین سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی اور انہیں مکتبۃالمدینہ سے شائع ہونے والا ”ترجمۃالقراٰن انگلش“ تحفے میں دیا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

بعدازاں خلیفۂ امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی نے خواجہ محمد عامر فرید کوریحہ کے ساتھ دربارِخواجہ غلام  فرید رحمۃاللہ علیہ میں حاضری دی۔اس موقع پر مختلف سطح کے ذمہ دار عارف حسین عطاری قادری، امجد حسین عطاری  اور بلال فرید عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:ساجد رسول عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں خلیفۂ امیرِ اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی دینی کاموں کے سلسلے میں کوٹ مٹھن شریف ضلع راجن پور کے دورے پر تھے۔

معلومات کے مطابق دورانِ دورہ خلیفۂ امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی کی جامعہ صادقیہ فریدیہ آمد ہوئی جہاں اُن کی ملاقات سیّد صادق رسول بخاری اور صاحبزادہ سیّد اسماعیل بخاری سے ہوئی۔

اس موقع پر خلیفۂ امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی کے ہمراہ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکینِ مولانا حاجی جنید عطاری مدنی ، حاجی محمد اسلم عطاری، قاری آصف عطاری، ڈویژن نگران حاجی اقبال عطاری، ڈسٹرکٹ نگران امجد عطاری، عارف حسین قادری،  امجد حسین عطاری ،بلال فرید عطاری اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔(رپورٹ:ساجد رسول عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں دینی کاموں کے سلسلے میں پنجاب پاکستان میں واقع کوٹ مٹھن شریف ضلع راجن پور میں خلیفۂ امیرِ اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی کی آمد ہوئی جہاں اُن کی ملاقات خواجہ راول معین کوریجہ (ڈائریکٹر خواجہ فریدچیئرمین اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور) سے ہوئی۔

اس دوران خلیفۂ امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی ہمراہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکینِ مولانا حاجی جنید عطاری مدنی ، حاجی محمد اسلم عطاری، ڈویژن نگران حاجی اقبال عطاری، ڈسٹرکٹ نگران امجد عطاری، عارف حسین قادری ، امجد حسین عطاری ،بلال فرید عطاری اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

دورانِ ملاقات خلیفۂ امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی نے خواجہ راول معین کوریجہ سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی اور انہیں مکتبۃالمدینہ سے شائع ہونے کُتُب و رسائل تحفے میں دیئے جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

بعدازاں خلیفۂ امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی نے خواجہ راول معین کوریجہ کے ساتھ دربارِ فرید رحمۃاللہ علیہ میں حاضری دی۔(رپورٹ:ساجد رسول عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں نیکی  کی دعوت دینے کے سلسلے میں خلیفہ امیر ِاہلِ سنّت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی نے ڈسٹرکٹ لیہ کا دورہ کیا جہاں سابق ایم،این،اے فیضُ الحسن سواگ اور مذہبی وسیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

دورانِ ملاقات خلیفہ امیرِ اہلِ سنّت نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کاتعارف پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت دی نیز اُنہیں سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں بیعت بھی کیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)